حافظ آباد، بس اور ٹرک میں تصادم ،40افراد زخمی

اتوار 15 مئی 2016 23:14

حافظ آباد، بس اور ٹرک میں تصادم ،40افراد زخمی

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) حافظ آبادمیں میں بس اور ٹرک کے درمیان تصا دم کے نتیجے میں 40سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو باراتیوں کی بس حافظ آباد سے جھنگ واپس جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک کے ساتھ تصادم ہو گیا جس کے باعث 40سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہرہے اور انہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :