Live Updates

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس کل بنی گالہ طلب کر لیا

اتوار 15 مئی 2016 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس کل (پیر ) بنی گالہ طلب کر لیا ‘پارلیمنٹ کے اجلاس میں شر کت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جہا نگیر خان ترین ‘شاہ محمودقر یشی سمیت تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین قومی اسمبلی وسینیٹر زبھی شر یک ہوں گے اور اجلاس میں پار لیمنٹ کے اجلاس میں شرکت اور پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں موقف دینے اور اپنی آف شور کمپنی کے معاملے عمران خان آئندہ کی حکمت عملی کیلئے مشاورت کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :