Live Updates

ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان

(ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دیں ان سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے‘کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک ختم نہیں ہوگی ‘میں باہر سے پیسہ پاکستان لیکر آیا مگر نوازشریف اورانکی فیملی پیسہ پاکستان سے باہر لیکر گئی ہے جسکا ان کو حساب دینا ہوگا ‘نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہ دیا تو اپوزیشن کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ‘لندن میں کارکنوں سے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 مئی 2016 23:31

ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ ..

لندن/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ (ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دیں ان سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے‘کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک ختم نہیں ہوگی ‘میں باہر سے پیسہ پاکستان لیکر آیا مگر نوازشریف اورانکی فیملی پیسہ پاکستان سے باہر لیکر گئی ہے جسکا ان کو حساب دینا ہوگا ‘نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہ دیا تو اپوزیشن کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔

وہ تحر یک انصاف کے راہنما چوہدری محمدسرور کے ہمراہ لندن میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ میرے دامن صاف ہے اس لیے (ن) لیگ والوں کے ہاتھوں کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا بلکہ انکی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف سڑکوں سمیت ہر فورم احتجاج جاری رکھے گے اور کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک ختم نہیں ہوگی بلکہ آنیوالے دنوں میں ا س میں مزید تیز آئیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے لوگوں کو بلیک میل کر نے کی بجائے جسکے خلاف بھی انکے پاس ثبوت ہے اسکے خلاف ایکشن لیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے تحر یک انصاف کی آواز کو دبا سکتی ہے توا یسا کیسی صورت نہیں ہوگا اور ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات