نوازشر یف کے نادان دوست ان سے دشمنی کر رہے ہیں‘ قمر الزمان کا ئرہ

(ن) لیگ میں بہت سے لوگ وزارت اعظمی کے امیدار بنے بیٹھے ہیں ‘ نوازشریف کے اپنے لوگ انکے لیے زیادہ مسائل پیدا کر رہے ہیں ‘ وزیر اعظم سے پانامہ لیکس کے بعد استعفیٰ کا مطالبہ کوئی جرم نہیں ‘ٹال مٹول سے کام نہیں چلے گا نوازشریف کا کل پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا صاف صاف جواب دینا ہوگا‘جس دن پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اس دن پورے ملک کے عوام کی جیت ہو گی‘انٹرویو

اتوار 15 مئی 2016 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے نادان دوست ان سے دشمنی کر رہے ہیں‘(ن) لیگ میں بہت سے لوگ وزارت اعظمی کے امیدار بنے بیٹھے ہیں ‘ نوازشریف کے اپنے لوگ انکے لیے زیادہ مسائل پیدا کر رہے ہیں ‘ وزیر اعظم سے پانامہ لیکس کے بعد استعفیٰ کا مطالبہ کوئی جرم نہیں ‘ٹال مٹول سے کام نہیں چلے گا نوازشریف کا کل پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا صاف صاف جواب دینا ہوگا‘جس دن پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اس دن پورے ملک کے عوام کی جیت ہو گی ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کا ئرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آنکے بعد سے حکومت کے شمیروں نے ان کو غلط مشورے دیکر حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا کر دےئے ہیں اور اب نوازشر یف کو خود حالات کو سامنے رکھ کر اپوزیشن کے مطالبات اور سوالوں کا جواب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں بہت سے لوگ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور ایسے لوگوں کی بھی کوشش ہے کہ نوازشر یف اپنے عہدے سے الگ ہوجائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف کو ان کے مشورے اپوزیشن کے ساتھ معاملات کو حل کر نے کا مشورہ نہیں دے رہے بلکہ انکے غلط مشوروں سے معاملات خراب ہو رہے ہیں ۔