Live Updates

نوازشر یف ”ویلے “نہیں جن کا پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میںآ نا ضروری ہے ‘مشاہد اللہ خان

نوازشر یف سے پار لیمنٹ میں آنیکا مطالبہ کر نیوالے عمران خان خود کتنی بار آئے ہیں ؟فیصلہ کرنیوالے فورم اور ہیں‘نوازشر یف سمیت (ن) لیگ کے اراکین پار لیمنٹ کے تمام اثاثے ڈکلےئر ہیں ‘اپوزیشن کرپشن کا خاتمہ نہیں نوازشر یف کا ہٹانا چاہتی ہے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘آف شور کمپنیوں کے معاملے میں تحر یک انصاف پہلی پوزیشن پر آچکی ہے عمران خان اسکا حساب دیں ‘انٹرویو

اتوار 15 مئی 2016 23:33

نوازشر یف ”ویلے “نہیں جن کا پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میںآ نا ضروری ہے ‘مشاہد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف ”ویلے “نہیں وہ20کروڑ عوام کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں‘نوازشر یف سے پار لیمنٹ میں آنیکا مطالبہ کر نیوالے عمران خان خود کتنی بار آئے ہیں ؟ماضی میں جو ہر روز پار لیمنٹ میں آتے رہے انکی حکومت کر پشن اور لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کر سکی ‘ پانامہ لیکس میں آنیوالے معاملات سچ ہیں یا جھوٹے فیصلہ پار لیمنٹ نے نہیں کر نا’فیصلہ کر نیوالے فورم اور ہیں‘نوازشر یف سمیت (ن) لیگ کے اراکین پار لیمنٹ کے تمام اثاثے ڈکلےئر ہیں ‘اپوزیشن کرپشن کا خاتمہ نہیں نوازشر یف کا ہٹانا چاہتی ہے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘آف شور کمپنیوں کے معاملے میں تحر یک انصاف پہلی پوزیشن پر آچکی ہے عمران خان اسکا حساب دیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزاپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ملک میں فوجی اور سیاسی قیادت میں اختلافات پیدا کر نے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ انکو پتہ کہ جمہو ریت میں انکے ہاتھوں میں کچھ نہیں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نوازشریف کا نام ہی نہیں اور اگر پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف نوازشر یف کے بچوں کے اثاثوں کا حساب نوازشر یف سے مانگ رہے تو بے نظیر بھٹو شہید کی آف شور کمپنی کا بلاول بھٹو سے حساب کیوں نہیں مانگتے ؟۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی کر پشن کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے پیپلزپارٹی والوں کے نام ذہین میں آتے ہیں مگر (ن) لیگ کی حکومت میں کہیں کر پشن نہیں ہو رہی ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ نوازشر یف پار لیمنٹ کے اجلاسوں میں کیوں نہیں آتے تو اسکے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف ”ویلے “نہیں کہ انکا ہراجلاس میں آنا ضروری ہے وہ ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگا ری جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے دن رات کام رہی ہے اور ملکی ترقی اور خوشحالی ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات