اسلام آباد،خیبرپختونخواہ سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار،تفتیش شروع

اتوار 15 مئی 2016 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اسلام آباد پولیس نے تریسٹھ پستول دوکلاشنکوفیں اورہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس نے چیکنگ کے دوران سوزوکی کلٹس گاڑی کو روکا جس میں ندیم اللہ اور کامران سوارتھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے تلاشی پرگاڑی سے تریسٹھ پستول دوکلاشنکوفیں چارایم فوررائفلیں۔

آٹھ بندوقیں اٹھارہ رپیٹراور ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔ملزموں سے اسلحہ کے علاوہ تین کلوچرس بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان یہ اسلحہ کے پی کے سے پنجاب سمگل کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔سینئر پولیس افسران نے تھانہ ترنول پولیس کی اعلی کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :