یونی ورسٹی حدود میں لڑکا لڑکی کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی
فہد شبیر اتوار 15 مئی 2016 23:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی۔2016ء)یونی ورسٹی سرگودھا کے لاہور کیمپس کی حدود میں لڑکا لڑکی کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ جاری کردہ نوٹی فکیشن میں طالبات اور طلباء کیلئے لباس سے متعلق بھی اچھوتی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سرگودھا یونی ورسٹی آف لاہور کیمپس نے نئے احکامات میں فیصل آباد اور سوات یونی ورسٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، تبدیلی اور خواتین کو شانہ بشانہ رکھنے کے دعویٰ ہوا ہو گئے، جب خادم اعلیٰ کے شہر لاہور میں قائم سرگودھا یونی ورسٹی کے کیمپس میں جامعہ کی انتظامیہ نے لڑکا لڑکی کے ساتھ بیٹھنے پر جرمانہ اور پابندی کا اعلان کردیا۔
سرگودھا یونی ورسٹی لاہور کیمپس کی انتظامیہ نے تازہ حکم نامہ میں یہ لڑکا اور لڑکی کے اکیلئے ساتھ گھومنے اور بیٹھنے پر سختی سے پابندی عائد کردی، انتظامیہ کے مطابق "والدین کی جانب سے موصول شکایات اور مذہبی و روایتی تقدس اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے"۔(جاری ہے)
یونی ورسٹی نے صرف اسی پر بس نہ کیا، بلکہ طلباء اور طالبات کے کپڑوں ، میک اپ، چپلوں سے متعلق بھی انوکھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ڈریس کوڈ کے مطابق لڑکوں کو شلوار قمیض صرف خصوصی اجازت اور جمعہ کے روز پی پہنے کی اجازت ہوگی، جب کہ یونی ورسٹی کی حدود میں لڑکوں کو صرف ڈریس شرٹ، ٹی شرٹ فارمل پینٹ، جینز، جوتے، جوگرز، ہی پہنے کی اجازت ہوگی۔ صرف لڑکے ہی نہیں، لڑکیوں کو بھی لباس زیب تن کرنے سے متعلق تنبہہ کی گئی ہے، لڑکیوں کو خاص طور پر شلوار قمیض کو ڈوپٹے اور اسکارف کے ساتھ پہنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ پینٹ، ٹراؤز کو لمبی قمیضوں اور ڈوپٹے اور اسکارف کے ساتھ ہی استعمال کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ اپ دیکھنا یہ ہے کہ سوات یونی ورسٹی کی طرح یہ نوٹی فکیشن بھی کتنے روز تک کارآمد رہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.