دبئی: بغلوں کے پسینے سے چھٹکارے کے لیے لیزر تھراپی کا استعمال

پیر 16 مئی 2016 14:35

دبئی: بغلوں کے پسینے سے چھٹکارے کے لیے لیزر تھراپی کا استعمال

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء) : جو لوگ دبئی میں پسینے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ان کے لیئے خبر ہے کہ دبئی کی ایک نجی کمپنی نے پسنیے کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے لیزر تھراپی سے علاج شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیزر تھراپی کے علاج سے بغلوں کے نیچے موجود پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز ختم ہو جاتے ہیں۔” miraDry“ مشین کے ذریعے پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کو جڑ سے ختم کر دیا جاتا ہے۔

اور پسینہ پیدا ہونا 100فیصد بند ہو جاتا ہے۔ یہ علاج ہر عمر کے فرد کے لیئے موزوں ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا اس علاج کا زیادہ تر فائدہ ان کو ہے جن کو گرمی کے موسم میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اس علاج کے اخراجات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ علاج کا مکمل خرچا صرف 12,500درہم ہے۔

(جاری ہے)

جس میں دو سیشن کیئے جاتے ہیں۔لیزر کی مدد سے بغلوں کے نیچے موجود پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کو بالکل ختم کر دیا جاتا ہے ۔

تا کہ ان کی دوبارہ نشوونما نہ ہو سکے۔ پہلے سیشن کے بعد ہی علاج کا فائدہ نظر آ جاتا ہے اور تقریباََ 70سے 80فیصد پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے۔ جبکہ ماہر امراضِ جلد نے بو ٹاکس ٹریٹمنٹ ”botox treatment“کو لیزر ٹریٹمنٹ سے زیادہ کارٓمد قرار دیا ہے جس میں پسینہ پیدا کرنے وال مسام کا راسطہ بند کر دیا جاتا ہے ۔ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ اور بو ٹاکس ٹریٹمنٹ میں صرف 20منٹ درکار ہو تے ہیں۔لیکن یہ علاج صرف ایک سال کے لئے کارآمد ہو تا ۔ ایک سال کے بعد اسکو دوبارہ کروانا پڑتا ہے۔ ماہر امراض جلد حمیدی نے کہا کے miraDryلیزر علاج ان کے لیے بہتر ہے جو بوٹاکس کے علاوہ کوئی اور طریقہ علاج ڈھونڈ رہے ہوں۔

متعلقہ عنوان :