سانحہ ماڈل ٹاؤن تھانہ لٹن اور شادمان کے ایس ایچ اوز کانسٹیبلوں کے ہمراہ فائرنگ کرتے رہے‘گواہان
شیخ عاصم کی فائرنگ سے عمر رضا شہید ہوا،محمد اسحاق کا بیان،مزید سماعت 19مئی کو ہو گی
پیر 16 مئی 2016 22:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید دو گواہوں محمد اسحاق اور طارق محمود نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔محمد اسحق نے اپنے بیان میں کہا کہ 17جون 2014 کے دن وہ سربراہ عوامی تحریک کی رہائش گاہ کے نزدیک پولیس محاصرہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ ایس ایچ او شاد مان شیخ عاصم،ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ آصف ذو الفقار ایس ایچ او شادمان کانسٹیبلوں محمد افضل اور ندیم اقبال کے ہمراہ وہاں موجود تھے ۔
شیخ عاصم نے اپنی سرکاری رائفل سے فائرنگ شروع کر دی اس کا ایک فائر محمد عمر رضا کی گردن پر لگا اور آر پار ہو گیا اور محمد عاصم رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ایس ایچ او آصف ذوالفقار کے حکم پر افضل کانسٹیبل نے فائرنگ شروع کر دی جس کے 2فائر شکیب اعوان کو بازوپر لگے۔(جاری ہے)
کانسٹیبل ندیم اقبال کی فائرنگ سے شہر باز خان شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ وقوعہ میرے علاوہ احمد ،مزمل،محمد صادق،میاں صدیق،حاجی ظفر اقبال نے بچشم خود دیکھا ۔دوسرے گواہ طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر موجود ایس پی عبد الرحیم شیرازی کے حکم پر اہلکاروں نے فائرنگ کی ایک فائر میری گردن پر لگا اور میں شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی مزید سماعت 19مئی تک ملتوی کر دی گئی ،سماعت کے دوران مستغیث جواد حامد اور عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر حسین،شکیل ممکا ایڈووکیٹ موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.