Live Updates

عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے، وزیر مملکت محمد زبیر

پیر 16 مئی 2016 22:58

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) وزیر مملکت نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنیوں میں ملکیت کے نزول کے بعد ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خاندان کے کاروبار کے حوالے سے تفصیلی بیان دیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم آف شور کمپنیوں کے معاملے پر ہر قسم کی تحقیقات کے مناسب فورم پر معاملے کے حل کیلئے تمام ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام پر ایوان میں تفصیلی بیان دے کر ایک مثال قائم کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :