شیخ راشد المکتوم کی جانب سے 80 کی دہائی میں شریف خاندان کی اسٹیل مل کا افتتاح کرنے کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 17 مئی 2016 00:54

شیخ راشد المکتوم کی جانب سے 80 کی دہائی میں شریف خاندان کی اسٹیل مل کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی۔2016ء)شیخ راشد المکتوم کی جانب سے 80 کی دہائی میں شریف خاندان کی اسٹیل مل کا افتتاح کرنے کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں 80 کی دہائی میں دبئی کے حکمراں شیخ راشد الکتوم کو شریف خاندان کی اسٹیل مل کا افتتاح کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف بھی موجود ہیں۔