سی پیک سے پاکستان سمیت خطے کو فائدہ ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ

آرمی چیف کا دورہ چین نہایت اور ثمر آور رہا،آرمی چیف کے دورہ سے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا،پاکستان اور چین مشترکہ چیلنجز سے مقابلے کیلئے تعاون کرسکتے ہیں، تجارتی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئیگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی چینی صحافیوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2016 20:22

سی پیک سے پاکستان سمیت خطے کو فائدہ ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2016ء) :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک سے پاکستان سمیت خطے کو فائدہ ہوگا،پاکستان اور چین مشترکہ چیلنجز سے مقابلے کیلئے تعاون کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے بیجنگ میں چینی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ تجارتی راہداری سے خطے کی سکیورٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ چین نہایت اور ثمر آور رہا۔آرمی چیف کے دورہ سے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔پاک فوج کے سربراہ کے دورہ چین میں عسکری وسیاسی قیادت کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔