کراچی، نیب نے پہلی مرتبہ اپنے ہی حاضر افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

منگل 17 مئی 2016 22:51

کراچی، نیب نے پہلی مرتبہ اپنے ہی حاضر افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو کراچی نے ایک کارروائی کے دوران پہلی مرتبہ اپنے ہی ایک حاضر افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کامران علی نے فون کرکے سرکاری افسر کو رشوت نہ دینے پر دھمکیاں دیں تھیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی نیب کا افسر کامران علی تھرپارکر کے سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بد عنوانی کی تحقیقات کررہے تھے۔نیب نے کامران علی پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں مذکورہ کیس کی تحقیقات کے دوران کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا

متعلقہ عنوان :