بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

عدالتوں میں خواتین ججوں کی تقرری سے متعلق بابر ا عوان کا بل بہت اہم ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

منگل 17 مئی 2016 22:54

بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال ..

اسلام آباد/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیسینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

جس دوران دونوں رہنماوں نے ملکی کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتوں میں خواتین ججوں کی تقرری سے متعلق بابر ا عوان کا بل بہت اہم ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بل عدلیہ میں ایک نئی جہت پیدا کرے گا،اعلی عدلیہ میں خواتین ججز کی تعیناتی سے خواتین کے ایشوز حل ہونگے۔