وفاقی حکومت کا جون کے ماہ میں 3 جی ٹیکنالوجی کے نئے اسپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 17 مئی 2016 23:19

وفاقی حکومت کا جون کے ماہ میں 3 جی ٹیکنالوجی کے نئے اسپیکٹرم کی نیلامی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے جون کے ماہ میں 3 جی ٹیکنالوجی کے نئے اسپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ورلڈ کمیونیکیشن انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ جون کے ماہ میں تھری جی ٹیکنالوجی کے نئے اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے ٹیلی کام کمپنیوں کو نئے اسپیکٹرم کی نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ اس اسپیکٹرم کی نیلامی کے باعث پاکستان میں تھری جی ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی میں مزید بہتری آئی گی۔

متعلقہ عنوان :