جدہ: سینپ چیٹ فلٹرز کا استعمال کرنا گناہ ہے: سعودی سکالر

بدھ 18 مئی 2016 17:26

جدہ: سینپ چیٹ فلٹرز کا استعمال کرنا گناہ ہے: سعودی سکالر

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) :سعودی عرب میں پچھلے دنوں علماء کی کونسل کے ایک رکن نے مشہو ر انٹرنیٹ اپلیکیشن ”سینپ چیٹ “ کے فلٹرزکے استعمال کو اسلامی اقدار کے خلاف قرار دے دیا اور اسکا استعمال کرنا گناہ قرار دے دیا۔ اس فتوے کے بعد سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے متعدد افراد نیاس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

کونسل کے رکن ناصر العمر نے کہا تھا کے ” ہنسانے کی خاطر سنیپ چیٹ کے خاص فلٹرز کا استعمال کر نا درست نہیں ہے“۔

(جاری ہے)

ایک سعودی نے لکھا ناصر العمر کی جانب سے دیئے گئے فتوے کا تعلق سنیپ چیٹ کے اس فلٹر سے جس کی بدولت کوئی بھی اپنی تصاویر کو حسین بناتا ہے ، یا اس میں ردو بدل کر کے مزاحیہ انداز میں پیش کرتا ہے ۔ بہت سے سعودی نوجوانوں نے اس فتوے کو درست قرار نہیں دیا۔

اور اسکے مقابلے میں ماضی میں دئیے گئے فتوے ڈھونڈ کر اسکا جواب دے رہے ہیں۔ سعودی عرب دنیا میں آئیر لینڈ کے بعد سنیپ چیٹ استعمال کرنے والا دوسرا ملک ہے ۔ اور زیادہ تر اسکا استعمال کرنے والوں کی عمر 16سے 20کے درمیان ہے۔ ایک سعودی نوجوان نے انٹرنیٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کے اپنی تصاویر میں سپشل ایفیکٹس لگانے سے تصاویر خوبصورت ہو جاتیں ہیں تو اس میں گناہ کی کیا بات۔

متعلقہ عنوان :