Live Updates

نادرا کی پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے افراد کی نشاندہی سے معذرت ،وزارت داخلہ کو مبہم رپورٹ ارسا ل

ایسے واقعات میں نادرا کے پاس جدید مشینری نہیں جس سے چہروں کے ذریعے شناخت کیا ، لیگی کارکنان تھے یا پی ٹی آئی ‘رپورٹ، فیصلہ دبا دیا گیا

بدھ 18 مئی 2016 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہوگئی،، نادرا نے پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے سے معذرت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو مبہم رپورٹ ارسال کی ہے کہ ایسے واقعات میں نادرا کے پاس جدید مشینری نہیں جس سے چہروں کے ذریعے شناخت کیا جاسکے کہ یہ لیگی کارکنان تھے یا پی ٹی آئی کے ‘ فیصلہ دبا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی شناخت سے محکمہ نادرا نے معذرت کرلی ہے اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ جس میں چہروں کے ذریعے شناخت نہ کر سکتے اور جدید ٹیکنالوجی کے نہ ہونے بارے میں بتایا گیا ہے کہ واضح رہ کہ پاکستان تہریک انصاف اسلام آباد‘ لاہور اور پشاور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے واقعات پیش ائے تھے جن کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی نادرا کو بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی رپورٹ مانگی تھی جلسوں یں بدتمیزی کے واقعات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں اپنا جلسہ بھی موخرکردیا ھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیگر سیاسی حریفوں پر جلسوں میں بد نظمی پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ھا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے وزارت داخلہ نے محکمہ نادرا کو ہدایات جاری کی تھیں کہ میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی شناخت کی جائے تاہم مکمہ نادرا نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی شناخت کرنے کے بارے میں اپنی ناکامی کا بتایا گیا ہے کہ محکمہ نادرا نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجودمحکمہ نادرا ویڈیوز کے ذرعیے افراد کی شناخت نہیں کر سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات