ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ٹیکس دہندگان کو سہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے، اسحاق ڈار

بدھ 18 مئی 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ٹیکس دہندگان کو سہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلسا منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے بجٹ 2016-17 کی تیاریوں سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کیا چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے تاجر برادری کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اسحاق ڈار نے زور دیا کہ ٹیکس اقدامات عوام پر منفی عمل نہ پڑنے دیا جائے ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ٹیکس دہندگان کو سہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے ٹیم کے تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس کلچر ملک میں فروغ پائے گی

متعلقہ عنوان :