پارٹی چیئرمین کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

جمعرات 19 مئی 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفی مانگنے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بلاول بھٹو کے اس دبنگ مطالبے کا سیاق و سباق وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے احتساب کیلئے طریقہ کار ڈھونڈنے پر یوسف رضا گیلانی برہم نظر آئے، کہا کہ میں بھی تو وزیراعظم تھا، میرے لئے تو کوئی طریقہ نہیں ڈھونڈا گیا۔سابق وزیراعظم کے وکیل کے مطابق اپنے ڈپٹی سیکریٹری کے ذریعے ایک شخص سے 50 لاکھ روپے لینے کے الزام میں یوسف رضا گیلانی پر 26 مقدمات قائم ہوچکے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ وہ اداروں کی عزت کرتے ہیں، اس لئے وہ ایک آسان ٹارگٹ ہیں۔