آئی جی سندھ نے نوشہروفیروز میں متعلقہ تھانے کی سرپرستی میں غیر قانونی جرگہ کا نوٹس لے لیا

جمعرات 19 مئی 2016 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوشہرو فیروز میں دو مزدوروں پر مبینہ تشدد اور متعلقہ تھانہ کی مبینہ سرپرستی میں غیر قانونی جرگہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر انتہائی سخت نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے متعلقہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مذکورہ واقعہ پر فوری انکوائری رپورٹ اور وقوعے میں ملوث عناصر کے خلاف تمام تر قانونی کاروائی پر مشتمل تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ رپورٹ میں اختیارات سے تجاوز کے مرتکبین پولیس افسران اور جوانوں سے کوئی بھی رعایت نہ برتی جائے اور انکے خلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کے لیئے بھی ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :