Live Updates

آف شور کمپنیوں کے سب سے زیادہ مالکان تحریک انصاف میں ہیں

عمران خان پہلے کہتے تھے نوازشریف نے پیسہ باہر بھیجا آج کہا کہ نوازشریف کیلئے پیسے باہر سے آئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا بیان

جمعرات 19 مئی 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے سب سے زیادہ مالکان تحریک انصاف میں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے نوازشریف نے پیسہ باہر بھیجا آج کہا کہ نوازشریف کیلئے پیسے باہر سے آئے۔ آف شور کمپنی کا ملک عمران خان، آف شور کمپنی کے خلاف اختجاج کرکے اپنا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے تحریک انصاف کے ناکام ترین جلسے ہیں۔ خالی جلسے میں خالی کرسیاں ہوتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات