صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے‘ نئی آٹو پالیسی کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم اور عوام کو معیاری اور سستی گاڑیاں ملیں گی

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعہ 20 مئی 2016 14:53

اسلام آباد ۔ 20مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے‘ نئی آٹو پالیسی کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی اور عوام کو معیاری اور سستی گاڑیاں ملیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے سے صنعتوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

آپریشن ضرب عضب سے امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی اس لئے بھی صنعتی پیداوار بہتر اور مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں نئی آٹو پالیسی کے بعد کم ہوں گی۔ عوام کو معیاری اور سستی گاڑیاں ملیں گی۔ نئی کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ حکومت نے تمام انڈسٹریل فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا ہے۔ بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے نہ صرف معیشت بلکہ انڈسٹریل شعبے کی پیداوار بھی بہتر ہوگی۔