یوٹیلٹی سٹورز میں بدعنوانیوں کے کیسوں کی انکوائریاں ایف آئی اے اور نیب میں بھجوائی گئی ہیں‘ کئی افراد کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا
وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کا سینیٹ میں جواب کرپشن میں بہت بڑا مافیا ہے، وزیر کچھ نہیں کر سکتے، اس معاملے کو چھوڑ دیں، چیئرمین سینیٹ
جمعہ 20 مئی 2016 14:53
اسلام آباد ۔ 20مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز میں بدعنوانیوں کے کیسوں کی انکوائریاں ایف آئی اے اور نیب میں بھجوائی گئی ہیں‘ کئی افراد کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر برائے صنعتیں و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران یوٹیلٹی سٹورز میں بدعنوانیوں کے کیسوں میں پنجاب کے 23‘ سندھ کے 14‘ خیبر پختونخوا کے 13‘ بلوچستان کے 70 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کئی افراد کو نوکریوں سے نکالا گیا۔ ایف آئی اے اور نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں۔(جاری ہے)
چیئرمین نے ارکان کی طرف سے سوال کمیٹی کو بھجوانے کے مطالبے پر کہا کہ اس سوال کے جواب سے کوئی مطمئن نہیں ہو سکتا۔ سیاستدان ہوتا تو کارروائی ہوتی لیکن بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔ یوٹیلٹی سٹورز میں کرپشن میں بہت بڑا مافیا ہے۔ انہوں نے ارکان سے کہا کہ وزیر کچھ نہیں کر سکتے۔
اس معاملے کو چھوڑ دیں۔سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر برائے صنعتیں و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں بدعنوانی کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو اختیار کرنے سے ہی ختم ہوگی۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سبسڈی والی اشیاء کی چوری بھی ختم ہوگی۔ کارپوریشن کی کمپیوٹرائزیشن کے سلسلے میں ٹینڈر آچکا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز میں چوریوں اور خسارے پر قابو پالیا جائے گا۔ مینوئل نظام سے یہ ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.