ہیمپشائر کاوٴنٹی کو بڑا دھچکا، کرس ووڈ انجری کے باعث ٹی 20 بلاسٹ سے آوٴٹ

جمعہ 20 مئی 2016 17:27

ہیمپشائر کاوٴنٹی کو بڑا دھچکا، کرس ووڈ انجری کے باعث ٹی 20 بلاسٹ سے آوٴٹ

لندن((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) ) کاوٴنٹی چیمپئن شپ میں ہیمپشائر کو بڑا دھچکا، لیفٹ آرم سیمر کرس ووڈ ان فٹ ہوکر سیزن کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہیمپشائر انتظامیہ کے مطابق کرس ووڈ مڈل سیکس کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ اگرچہ شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی ٹی 20 بلاسٹ جوائن کر لیں گے مگر کرس ووڈ جوکہ ٹی 20 ٹیم کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں، کا ان فٹ ہونا ہیمپشائر کیلئے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :