کرپشن کو مٹانا ،پاکستان کو بچانا ہو گا،ہم احتساب کے لئے تیارہیں میاں صاحب بھی احتساب کے لئے تیار ہوجائیں ،23مئی کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر احتجاج کریں گے ،ملک کا کوئی بھی طبقہ موجودہ حکومت سے راضی نہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا فیصل آباد میں جلسے سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2016 22:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کو مٹانا ،پاکستان کو بچانا ہو گا،ہم احتساب کے لئے تیارہیں میاں صاحب بھی احتساب کے لئے تیار ہوجائیں ۔وہ جمعہ کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی(ن) لیگ والا اکڑ کر بولے تو اس کے کان میں کہنا پانامہ، اس ملک میں کرپٹ عناصر کا احتساب ہوگا۔ کرپشن کو مٹانا ہو گا پاکستان کو بچانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 23مئی کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر احتجاج کریں گے ۔ہم احتساب کے لئے تیار ہیں کیا میاں صاحب بھی احتساب کے لئے تیار ہیں ۔ احتساب کے لئے کمیٹی بنا لی ہے ۔ ملک کا کوئی بھی طبقہ اس حکومت سے راضی نہیں ہے