Live Updates

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم کے چہرے پرپسینہ دیکھ کر ترس آیا،عمران خان

جمعہ 20 مئی 2016 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران ائیرکنڈیشن ہال میں وزیراعظم کے چہرے پرپسینہ اور باربارپانی پینے کی صورتحال دیکھ کر نواز شریف پرترس آیاکہ ایسی کمائی کاکیافائدہ ہے کہ اس سے آپ اتنے پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف اسمبلی سے خطاب کے دوران پانامہ لیکس کی صفائی دینے کے موقع پران کے چہرے پرپسینہ ہی پسینہ اورباربارپانی کی بوتلیں طلب کرنے جیسی صورتحال پرگہری تشویش ہوئی کہ چوری کاپیسہ صفائی دینے میں ناکامی کے باعث وزیراعظم کی صورتحال بہت خراب ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات