عوام پر پٹرول بم گرانے کا امکان ، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌اضافہ ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 مئی 2016 13:45

عوام پر پٹرول بم گرانے کا امکان ، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌اضافہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2016ء): عوام پر یکم جون سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ روس اور ایران کے ساتھ ملکر گیس کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔