کراچی : عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 مئی 2016 14:21

کراچی : عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دو ٹریفک پولیس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2016ء) : کراچی میں عائشہ منزل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں اہلکار دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ نامعلوم افرادنے نائن ایم ایم کی پستول سے فائرنگ کی۔ ضابطے کی کارروائی کے لیے دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا گھیراؤ کر لیا ہے البتہ فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔