اقتصادی ترقی کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا :سٹیٹ بنک آف پاکستان
مانیٹری پالیسی بیان نے حکومتی دعوی کی قلعی کھول دی‘شرح سود میں کمی کا اعلان‘آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے:مرکزی بنک
میاں محمد ندیم ہفتہ 21 مئی 2016 22:02
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مئی۔2016ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے مقرر کردہ 5.5 فیصد کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہفتے کے روز کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ملک میں مہنگائی کی شرح6 فیصد کے مقرر کردہ ہدف سے کم رہی گی۔
بیان کے مطابق تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور غذائی اشیا کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مہنگائی کی شرح میں پہلے کی نسبت اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔سٹیٹ بینک نے مہنگائی اور حکومتی خسارے میں کمی اور مالیاتی استحکام کے بعد شرح سود میں 25 پوائنٹس کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شرح سود 6 فیصد سے کم ہو کر 5.75 ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.