حکومت کا موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 مئی 2016 23:35

حکومت کا موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی۔2016ء ) حکومت نے موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے ماہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں متعدد نئے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ٹیکسز میں موبائل فونز پر عائد سلیز ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت درمیانے درجے کے موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس 500 روپے جبکہ مہنگے درجے کے سمارٹ فونز پر عائد 1000 روپے ہے۔ تاہم ٹیکس میں اضافے کے بعد درمیانے درجے کے موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس 1000 روپے جبکہ مہنگے درجے کے سمارٹ فونز پر عائد 2000 روپے ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :