ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، وزیراعظم
فہد شبیر اتوار 22 مئی 2016 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف ملا اختر منصور پر کیے جانے والے ڈرون حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں افغان طالبان کے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ڈرون حملے سے متعلق آگاہ کیا تھا، جان کیری کا کل رات ساڑھے 10 بجے ٹیلی فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ملا منصور کے بارے میں اطلاع ڈرون حملے کے بعد دی تھی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ولی محمد نامی شخص کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ملا ہے جو قلعہ عبداللہ کا رہائشی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ پاناما لیکس سے متعلق ایک صحافی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے جو شور مچایاہے اس سے ان کا بھی کچھا چٹھا کھل کر سامنے آگیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.