وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا

بیان کی روشنی میں کئی اہم شخصیات کابیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ،بیان کی ڈرافٹنگ رواں ہفتے مکمل کر لی جائے گی،ذرائع

اتوار 22 مئی 2016 23:47

وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا، سرفراز مرچنٹ کے بیان کی ڈرافٹنگ رواں ہفتے مکمل کر لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر بنائے جانے والی وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔

جس میں سرفراز مرچنٹ کی جی آئی ٹی کو دیئے گئے بیان میں پہلے بیان کی توسیع کر دی ہے جب کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کی ڈرافٹنگ رواں ہفتے مکمل کر لی جائے گی ۔ سرفراز مرچنٹ کے بیان کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا کئی دیگر شخصیات سے بھی بیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے ۔ ان شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :