عدالت نے پولی کلینک کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیخلاف درخواست پر متعلقہ فرقین سے وضاحت طلب کرلی

پیر 23 مئی 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولی کلینک کے ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار ناروکی جانب سے بطور جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرائض کی ادائیگی کیخلاف شہری کی درخواست پر سیکرٹری وزارت کیڈ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ای ڈی پولی کلینک سے وضاحت طلب کرلی۔ پیرکوعدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے یہ احکامات محمد نصیر نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ وزارت کیڈ نے 25 مارچ 2014ء کو ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار نارو کوتین ماہ کیلئے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا لیکن وہ ابھی تک اسی عہدے پر کام کر رہے ہیں جو سراسرغیر قانونی ہے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وزارت کیڈ اودیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی اورمذید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔