پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کل سے موسم گرما کی تعطیلات، پنجاب حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 22:59

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کل سے موسم گرما کی تعطیلات، پنجاب حکومت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کل سے موسم گرما کی تعطیلات کے فیصلے پر پنجاب حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کی جانب سے پنجاب میں 24 مئی سے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ اب اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد کروانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ فیصلہ نہ ماننے والے تعلیمی اداروں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ صرف سالانہ امتحانات کے سلسلے میں کھلے تعلیمی اداروں کو چھوٹ حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :