پیر کی صبح ملتان ریجن میں موبی لنک کی سروسز بند کیوں ہوئیں؟ وجوہات سامنے آ گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 23:19

پیر کی صبح ملتان ریجن میں موبی لنک کی سروسز بند کیوں ہوئیں؟ وجوہات سامنے ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء) پیر کی صبح ملتان ریجن میں موبی لنک کی سروسز بند ہونے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، صادق آباد اور دیگر میں پیر کی صبح ٹیلی کام کمپنی موبی لنک کی سروسز اچانل معطل ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

موبی لنک کی سروسز تاحال بحال نہیں کی جا سکی ہیں۔ اس حوالے سے اب موبی لنک کے حکام کی جانب سے سروسز کے معطل ہونے کی وجوہات بتا دی گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملتان میں موجود موبی لنک کے حب مین پیر کی صبح آگ بھڑک اٹھی تھی جسے اب قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم سروسز کی دوبارہ بحالی میں تاحال کچھ وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :