Live Updates

ملا اختر منصور کا پاکستان میں مارا جانا بری خبر ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 23:35

ملا اختر منصور کا پاکستان میں مارا جانا بری خبر ہے: عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کا پاکستان میں مارا جانا بری خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملا اختر منصور کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت بری خبر ہے۔

(جاری ہے)

افغان طالبان کے امیر کے پاکستان میں مارے جانے سے پاکستان کا دنیا بھر میں تاثر بلت غلط جائے گا۔ ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ایک طرف مذاکرات کی بات کرکے دوسری طرف ڈرون حملہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات