آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 16:21

آرمی چیف جنرل راحیل شریف  سے مالدیپ کے وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع مالدیپ آدم شریف کے مابین ملاقات میں علاقائی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع مالدیپ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو بھی خوب سراہا، انہوں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی بھی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مالدیپ کے وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔