بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی

خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاک بھارت بورڈز کے روابط ضروری ہیں ،تاحال بھارت جانے کا فیصلہ نہیں ہوا ‘ ظہیر عباس کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 20:01

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس کو انڈین پریمئر لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی جبکہ ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاک بھارت بورڈز کے روابط ضروری ہیں تاہم تاحال بھارت جانے کا فیصلہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے آئی پی ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے دعوت دی ہے تاہم ابھی تک بھارت جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پاک بھارت بورڈز کے روابط ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز اور پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کرکٹرز کی شمولیت ہونی چاہیے ۔ بھارت گیا تو اس حوالے سے ضرور بات کروں گا جس سے خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔