خواتین پر تشدد کے واقعات میں بروقت کارروائی کے لئے محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی جینڈرکرائمز کی آسامی کا اضافہ
ڈی آئی جی جینڈرکرائمز سینٹرل پولیس آفس میں براہ راست آئی جی پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی وومن پروٹیکشن بل پر عملدرآمد یقینی‘ تشدد کے واقعات میں فوری کارروائی اور ملزمان کو سزا دلوانے کے عمل میں بہتری آئے گی-سلمان صوفی
منگل 24 مئی 2016 22:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی جینڈرکرائمز کی آسامی کا اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی جینڈرکرائمز تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی حفاظت ‘ بحالی اور بلاتاخیر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاینڈ آرڈر سلمان صوفی نے بتایا کہ ملتان میں قائم کئے گئے وائیلنس اگینسٹ وومن سینٹر کے ہیڈکوارٹر میں تعینات خاتون ایس پی کے ساتھ باہم رابطے میں رہتے ہوئے ڈی آئی جی جینڈرکرائمز اس امر کو یقینی بنائے گی کہ تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو بروقت انصاف ملے۔ اس سے پہلے پنجاب پولیس میں موجود خواتین افسران کو کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے اپنے متعلقہ ایس ایچ او سے اجازت لیناپڑتی تھی جس کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے اکثر واقعات میں کارروائی غیرضروری تاخیر کا شکار ہو جاتی تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.