کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندے ٹکرانے کے باعث انجنوں کو شدید نقصان

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2016 23:18

کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندے ٹکرانے کے باعث انجنوں کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندے ٹکرانے کے باعث انجنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کے طیارے کو دوران پرواز ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

طیارے کیساتھ لاہور لینڈ کرنے سے قبل پرندوں کا غول ٹکرا گیا۔ پرندوں کا غول طیارے کے انجنوں کیساتھ ٹکرایا جس کے باعث انہیں شدید نقصان پہنچا۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت کیساتھ طیارے کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

متعلقہ عنوان :