Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بٹگرام میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

مقامی لوگ فیصلہ کریں گے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کیا رکھنی ہے؟ اس منصوبے کے تحت مقامی افراد کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو گی اور کوئی لوڈ شیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی۔ ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 13:38

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بٹگرام میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر ..

بٹگرام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان شملئی پہنچے جہاں انہوں نے بٹگرام کے لیے بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔تین منی اینڈ مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ پر تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئی۔تین سو پانچ کلو واٹ کے منصوبوں سے قریبا سات سو گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے ، منصوبے سے مقامی افراد کے دو سو گھروں کو بجلی فراہم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ فیصلہ کریں گے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کیا رکھنی ہے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت مقامی افراد کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو گی اور کوئی لوڈ شیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو کمیونٹی چلائے گی اور وہی پیسے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو شریف فیملی کی حمایت کے گا اس کا مطلب یا تو وہ بک گیا ہے یا اپنی کرپشن سے ڈر رہا ہو گا۔

شریف فیملی کے سارے لوگ مختلف بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتا ہوں، کیا ڈرون حملوں سے یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے؟ ڈرون حملوں سے جنگ جیتنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، ڈرون حملوں سے اگر جنگ جیتی جا سکتی تو ہم یہ کڑوی گولی بھی کھالیتے۔ کبھی بھی دوست دوست پرحملہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب اپوزیشن میں تھے تو ڈرون حملوں ہر بڑکیں مارتے تھے۔

ڈرون حملے نواز شریف کی حکومت کی بڑی ناکامی ہیں، نواز شریف کے رویہ سے لگتا ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ڈرون حملوں کا رد عمل پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر لندن فلیٹس قانونی ہوتے تو شریف خاندان اب تک بتا چکا ہوتا۔بجلی منصوبوں کے افتتا ح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کو چوبیس گھنٹے اور سارا سال بجلی ملے گی۔

مقامی لوگ فیصلہ کریں گے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو دو روپے مقرر کرنا ہے یا چار روپے۔ان کا کہنا تھا کہ پاور اسٹیشن مقامی لوگ چلائیں گے جس کے لیے ان کو تربیت دی جا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب بار بار پوچھتے ہیں کہ نیا خیبر پختونخواہ کہاں ہے؟ پانامہ لیکس کے بعد میاں صاحب نے ایک ہزار ارب کے نئے پراجیکٹس کا اعلان کیا۔جبکہ ہم پانچ ارب روپے میں تین لاکھ لوگوں تک سستی بجلی پہنچائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے بچوں اور بچیوں کی تعلیم اور اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنائیں گے۔ جن علاقوں میں بجلی نہیں ہے وہاں چشموں کے پانی سے سستی بجلی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ اپنے لیے بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستائیس کلو میٹر کے ٹریک پر دو سو ارب روپے خرچ کر کے اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں بیٹھ کر بٹگرام کے فیصلے نہیں ہو سکتے ۔ ہم ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں علاقائی لوگ اپنے لیئے بہتر فیصلے کر سکیں گے اور اپنا نظام خود چلائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات