وزیر داخلہ کا ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا حکم

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 19:55

وزیر داخلہ کا ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا حکم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء)وزیر داخلہ نے ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔ تمام 18 کروڑ شہریوں کے شناختی کارڈز کی ازسرنو تصدیق کی جائے گی۔

فیصلہ غیر ملکیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کی نادرا کو شناختی کارڈز کی تصدیق کا روڈ میپ تیار کرنے کیلیے 2 دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ جبکہ وزیر داخلہ نے غیرملکیوں کے زیر استعمال پاکستانی شناختی کارڈ فوری منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کا غیر ملکیوں کے ہاتھوں استعمال روکیں گے۔ دنیا کو پیغام نہ دیا جائے کہ پاکستان کا شناختی کارڈ سب کو مل سکتا ہے۔ ہمیں برسوں کا کام دنوں میں کرنا ہے۔ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی شناختی کارڈ کا حصول آسان نہیں ہے۔