نیب نے سندھ ریونیوبورڈکے چیئرمین تاشفین خالد کے خلاف باضابطہ طورپرتحقیقات کا آغازکردیا

بدھ 25 مئی 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) نیب نے سندھ ریونیوبورڈکے چیئرمین تاشفین خالد کے خلاف باضابطہ طورپرتحقیقات کا آغازکردیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ تاشفین خالدسابق پولیس افسرشکیب قریشی کے قریبی رشتدارہیں اس وجہ سے ان کی تقررری کے وقت ان کی مقررہ تعلیم اسنادبھی نہیں دیکھی گئی تھیں وہ نہ صرف دہری کینڈاشہریت رکھتے ہیں بلکہ ان کی تعلیمی قابلیت صرف بزنس میں ڈپلومہ ہے ذرائع نے بتایاہے کہ ان کی تقرری ایس آربی ایکٹ2010ء سیکشن3کی بھی خلاف ورزی ہے سول سرونٹ ایکٹ1973ء اور پاکستان پینل کوڈ1860ء کے تحت دہری شہریت کے حامل کسی بھی افسرکوگریڈ20پرفائزنہیں کیاجاسکتاتیسری اہم بات یہ ہے کہ ان کوانکم ٹیکس کاکوئی بھی تجربہ نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی بھی مالیاتی ادارے میں کبھی خدمات سرانجام دی ہیں نیب نے حکومت سندھ سے اس ضمن میں تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جس کے بعد اس مسئلہ کی اعلی سطح پرتحقیقات کی جائے گی ۔