وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، چیئرمین نادرا‘ ڈائریکٹر جنرل نادرا‘امیگریشن اور ایف آئی اے کے اعلی افسران کی شرکت
چوہدری نثار نے غیر ملکیوں کو نادرا کے شناختی کارڈ جانے ہونے کا سخت نوٹس لے لیا نادرا حکام کو ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے 48گھنٹوں کی ڈیڈلائن
بدھ 25 مئی 2016 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکیوں کو نادرا کے شناختی کارڈ جانے ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام کو ملک بھر کے 180ملین شہریوں کے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے 48گھنٹوں کی مہلت دیدی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان کے علاقے میں ڈورن حملے کا شکار ہونے والی کار سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ملنے پر اٹھنے والے سوالات جن میں یہ کہا گیا کہ گاڑی کے قریب سے ملنے والی دستاویزات طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہیں پر شناختی کارڈوں کی دربارہ تصدیق کی ہدایت دی ہے۔
بدھ کو نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نادرا‘ ڈائریکٹر جنرل نادرا‘امیگریشن اور ایف آئی اے کے اعلی افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آسانی سے استعمال کرسکتا ہے جوکہ ہمارے قومی مفاد اور سلامتی کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو یہ پیغام نہیں جانا چاہئے کہ کوئی بھی پیسوں کے عوض آسانی سے پاکستانی شناختی دستاویزات حاصل کر سکتا ہے۔ چودھری نثار علی خان نے غیرملکیوں کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز فوری بلاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے جائے کہ کوئی بھی غیرملکی پاکستانی شناختی کارڈ استعمال نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کے دوران عام شہریوں کو تکلیف میں نہ ڈالا جائے بلکہ دوستانہ ماحول میں تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے بھی مستقبل میں غیرملکیوں کے شناختی کارڈز کی منسوخی اور تصدیق میں نادرا کی معاونت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.