لاہور،11 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 25 مئی 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے11 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر ایس پی محمد آصف انصاری کو ایس پی انوسٹی گیشن مظفر گڑھ کی خالی آسامی پرڈی ایس پی انوسٹی گیشن ، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور محمد ریاض کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیکرایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سیالکوٹ عرفان الحق کو ایس ڈی پی او فیروز والاشیخوپورہ کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی امتیاز احمد خان کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سیالکوٹ ، ڈی ایس پی لیگل PTS سرگودھا محمد اختر حیات کو ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز چکوال فضل عباس کو ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال ،ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی، ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی سید اقبال حسین شاہ کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز چکوال،تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی عمران مشتاق ملک کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی ٹریفک قصور محمد اکرام کو ایس ڈی پی او، بڑا گھر ننکانہ صاحب کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ مقصود احمد لون کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :