ملا اختر منصور کی لاش کو کسی کے حوالے نہیں کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 مئی 2016 13:22

ملا اختر منصور کی لاش کو کسی کے حوالے نہیں کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2016ء) : مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی لاش کو کسی کے حوالے نہیں کیا۔ دفتر خارجہ پاکستان میں پریس بریفنگ دیتے ہوئےمشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز نے امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا اختر منصور ہی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور کی لاش تاحال کسی کے حوالے نہیں کی۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونے تک لاش کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ملا منصور مذاکرات کے خلاف نہیں تھے البتہ ان کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے باعث افغان امن عمل بری طرح متاثر ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز طالبان شوریٰ نے ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں مارے جانے والی ولی محمد طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہی تھے۔

ملا اختر منصور کو نوشکی اور قندھار کے درمیان سرحدی علاقہ میں نشانہ بنایا گیا۔ طالبان شوریٰ کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی لاش گذشتہ روز افغانستان منتقل کی گئی جس کے بعد انہیں گذشتہ رات اسپین بولدک کے قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا۔