دبئی:عدالت نے غیر ملکی خاتون کے اغواہ میں ملوث چار افراد کو سزا سنا دی

جمعرات 26 مئی 2016 16:56

دبئی:عدالت نے غیر ملکی خاتون کے اغواہ میں ملوث چار افراد کو سزا سنا ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء) : دبئی کی مقامی عدالت نے ایک غیر ملکی خاتون کے اغواہ میں ملوث تین خواتین کو دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا، جبکہ ان کے ساتھی کو ایک سال قید کی سزا ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تینوں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مصری شخص نے مراکش کی شہری خاتون کو اغواہ کے بعد اسکی نیم برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنائی تھی ، جبکہ اس کے بعد اسکے مراکشی خاتون کے بھائی سے7ملین مراکشی درہم تاوان بھی مانگا تھا۔ گذشتہ دنوں ہونے ولای سماعت میں عدال تنے تینوں خواتین اور مصری شخص پر جرم ثابت ہوجانے پر سزا کا حکم سنا دیا۔ مراکشی شخص کو قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے صرف ایک سال قید کی سزا کا حکم ملا۔

متعلقہ عنوان :