ما حو لیا تی ایکٹ کی خلا ف ورزی کر نے والوں کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئے گی ،سکندر میندھر و وزیر ماحولیات سندھ

جمعرات 26 مئی 2016 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سندھ کے وزیر ما حو لیا ت و کو سٹل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے افسرا ن کو سختی سے ہدایات جا ر ی کی ہیں کہ ما حو لیا تی ایکٹ کی خلا ف ورزی کر نے والی فیکٹریز ، پیٹرول پمپس ،ہسپتا لو ں ،بلڈنگس اور دیگر کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئے اور ای پی اے کی جا نب سے دیئے گئے نو ٹسز کے با جو د جو ادا ر ے قانو ن پر عمل نہیں کرتے ان کے خلا ف کیسز ٹریبونل میں بھیجے جا ئیں ۔

یہ با ت انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کی ۔اجلا س میں ڈائریکٹر جنر ل ای پی اے سندھ نعیم احمد مغل اور دیگر افسرا ن نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے ای پی اے افسرا ن پر زور دے کر کہا کہ وہ زیا دہ فعا ل ہو ں کیو نکہ میں عملی اقدا ما ت چا ہتا ہو ں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جن فیکٹریز نے انڈر ٹیکنگ دینے کے با وجو د اپنے ادا رو ں میں ما حولیا ت کے حوالے سے قا نو ن پر عمل نہیں کیا ان کے خلا ف کیسز کا اندرا ج کیا جا ئے ۔

صوبا ئی وزیر ما حولیا ت نے ڈی جی انوائر مینٹل پرو ٹیکشن ایجنسی کو ہدا یت کی کہ تما م ریجنل دفا تر کرا چی ،حیدرآباد ،سکھر ،میر پو ر خا ص اور لا ڑ کا نہ سے ہفتہ وار بنیا دو ں پر کارکردگی رپو ر ٹ حاصل کی جا ئے جبکہ افسرا ن اور انسپکٹرزر و زا نہ کی بنیا دو ں پر ڈا ئری میں اپنی کار کر دگی اور دورے کے حوالے سے اپنا پروگرا م در ج کریں ۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے افسرا ن پر وا ضح کیا کہ وہ عملی اقدا ما ت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے ای پی اے افسرا ن کو چا ہیئے کہ وہ سندھ میں ما حولیا تی آلو دگی کے خا تمے اور سندھ کے لو گو ں کو صا ف اور صحتمند ما حول کی فرا ہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی کو ششیں تیز کریں ۔

بصو ر ت دیگر کا غذی کا روائی کر نے والے افسرا ن کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :