دہشت گردی اور شدت پسندی عالمی مسئلہ ہے،اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے،دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا،پر امن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکوئٹہ میں کمانڈاینڈ سٹاف کالج میں خطاب

جمعرات 26 مئی 2016 22:50

راولپنڈی/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی عالمی مسئلہ ہے،اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے،دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا،پر امن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وہ جمعرات کو کوئٹہ میں کمانڈاینڈ سٹاف کالج میں خطاب کررہے تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی،پاک فوج کی کمانڈپر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں،پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا،پر امن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،ضرب عضب میں عملی آپریشن کے بعد پاک فوج،انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کرینگے،امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد دوبارہ یہاں پاؤں نہ جماسکیں۔