پاسبان کو پی ایس117 میں بھی آزادانہ انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے، اعظم منہاس

جمعرات 26 مئی 2016 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) پاسبان پاکستان کے سینئرنائب صدر اعظم منہاس نے جمشید کوارٹر تھانے کی جانب سے گرومندر پر پاسبان کے امیدوار حلقہ PS-117ضیاء الرحمن کے انتخابی کیمپ کو اکھاڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسبان کو PS-117میں بھی انتخابی مہم آزادانہ طریقہ سے چلانے نہیں دی جارہی ہے الیکشن کمشنر آف سندھ انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے اقدام کا فوری نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کی طرفداری اور دوسری سیاسی جماعت کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا آمرانہ اقدام ہے۔جمشیدکوارٹرزتھانے کا جانبدارانہ اقدام پولنگ سے قبل دھاندلی کے زمرے آتا ہے جس کا الیکشن کمشنر آف سندھ فوری نوس لے، اعظم منہاس نے مطالبہ کیا کہ پی ایس 117 میں صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے تمام امیدواروں کو آزادانہ انتخابی مہم چلانے دی جائے۔

متعلقہ عنوان :